اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی باشندوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے منعقد ہونے والے اجتماع میں غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کو نسل کشی کا مصداق قرار دیا اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے اس اجتماع میں امریکہ میں مقیم یہودیوں اور یہودی خاخاموں کی بھی ایک تعداد موجود تھی اور وہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کررہے تھے۔ امریکی باشندوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کے حوالے سے امریکی موقف سے مایوس ہوئے ہیں۔ امریکی باشندوں نے اوباما حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو رکوانے کے لئے فوری اقدام کرے اور اسرائیل پر یہ دباؤ بڑھائے کہ وہ غزہ پر فضائی حملوں کو روکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲